Browsing Category
بین الاقوامی
چین اور امریکا کی فلسطین اسرائیل تنازع پر بات چیت
چین اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسرائیل فلسطین تنازع پر تبادلۂ خیال اور رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق وانگ یی نے مستحکم، پائیدار […]
کینیڈا: ویسٹرن یونیورسٹی میں مسلمان طلبہ پر حملہ، تھوکنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج
کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ویسٹرن یونیورسٹی میں مسلمان طلبہ پر مبینہ طور پر تھوکنے پر ایک شخص کے اوپر حملہ کرنے کے دو الزامات عائد کردیے گئے۔ یونیورسٹی کے اسپیشل کانسٹیبل سروس نے دو واقعات کی اطلاع رپورٹ ہونے کے بعد ایک آدمی کو گرفتار کیا، جس پر پہلے ہی یونیورسٹی میں داخلے پر […]
غزہ کے آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی
غزہ کے فوجی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں […]
برطانوی پولیس نے عادل راجہ کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی
برطانوی پولیس نے سابق فوجی افسر عادل راجہ کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔ میٹروپولیٹن پولیس نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عادل راجہ کو لندن پولیس کی جانب سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ لندن پولیس ذرائع نے کہا کہ میٹرو پولیٹن پولیس صرف لندن کی حدود میں کارروائی کرتی […]
نائیجیریا کی فوج نے غلطی سے میلاد النبیﷺ کی تقریب پر ڈرون گرا دیا؛ 85 جاں بحق
نائیجیریا میں فوج نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران غلطی سے ڈرون اپنے ہی شہریوں پر گرا دیا جس کے نتیجے میں 85 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے جس جگہ ڈرون گرایا وہاں ایک مذہبی تقریب جاری تھی اور 300 سے […]
سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک جانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت
سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک جانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کر دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری پاکستان، افغانستان، بنگلادیش، عراق، شام، نیپال، نائیجریا اور بھارت سمیت 25 ممالک کے سفر سے حتی الامکان گریز کریں۔ سعودی محکمہ صحت کی جانب […]
بھارت میں ایک بار پھر فسادات پھوٹ پڑے؛ مزید 13 افراد ہلاک
بھارتی ریاست منی پور میں دو مسلح گروہوں کے تصادم میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں نسلی فسادات ایک بار پھر پھوٹ پڑے۔ 7 ماہ قبل شروع ہونے والے ان فسادات میں مجموعی طور پر 200 کے قریب افراد ہلاک اور 2 […]
میکسیکو میں بیٹی کو بچانے کی کوشش میں ماں شارک کے حملے میں ہلاک
میکسکو کے ساحل پر ماریا فرنانڈیز مارٹنیج جمنیز نامی خاتون شارک کے حملے میں ٹانگ گنوانے کے بعد دوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو میں مانزانیلو کی بندرگاہ پر اُس وقت پیش آیا جب 26 سالہ خاتون اپنی 5 سالہ بیٹی کے ہمراہ […]
غزہ: جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے فضائی حملے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے، وزارت صحت
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فوجی حملے کے آغاز سے اب تک علاقے میں 15 ہزار 523 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں میں 70 فیصد خواتین اور […]
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا؛11 افراد لاوے کی زد میں آکر ہلاک اور 12 لاپتا
انڈونیشیا کے پہاڑ ماراپی کا آتش فشاں پھٹنے سے نکلنے والے لاوے نے ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 12 لاپتا ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں واقع 2,891 میٹر (9,485 فٹ) لمبا آتش فشاں پھٹ گیا جس سے […]