کابل: زچہ بچہ اسپتال میں دہشتگرد ماؤں کو مارنے آئے تھے، رپورٹ

کابل اسپتال حملے سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ زچہ بچہ اسپتال میں دہشتگرد حاملہ ماؤں کو مارنے آئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال میں دہشت گردوں نے گھس کر فائرنگ کرکے 24 خواتین، بچوں اور نومولود کو قتل کردیا تھا۔

تاہم اس حوالے سے ایک ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد حاملہ خواتین کو قتل کرنے آئے تھے۔

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے اسپتال میں داخل ہوکر دیگر وارڈز میں کسی کو نشانہ نہیں بنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشتگرد جان بوجھ کر خواتین کے وارڈ میں داخل ہوئے  اور خواتین کے سروں میں گولیاں ماریں۔

مزید خبریں :