Mashriq Newspaper

فیض آباد دھرنا ختم کرنے کا معاہدہ فیض حمید، ٹی ایل پی نے تیار کیا، احسن اقبال

اکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا 2017 کا دھرنا ختم کرنے کا معاہدہ انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید اور ٹی ایل پی نے تیار کیا تھا۔

’ وفاقی وزیر نے کہا کہ معاہدے میں قانون اور آئین کے احترام کے نکات میں نے شامل کیے تھے، اس وقت کے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے پر اعتراض کیا تو جنرل (ر) فیض حمید نے کہا کہ مظاہرین نہیں مانتے۔

احسن اقبال نے کہا کہ معاہدے کو قبول نہ کرتے تو ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیل جاتے، اس وقت کے وزیراعظم خاقان عباسی نے اسی بنیاد پر معاہدے کی اونر شپ لی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں فیض آباد دھرنا ختم نبوت نہیں بلکہ تحریک ختم حکومت تھا، فیض آباد دھرنے کےشرکا کو فیض حمید کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.