Mashriq Newspaper

کوئٹہ: تندور مالکان کی خلاف کارروائی کا آغاز 6 تندور مالکان گرفتار

کوئٹہ: تندور مالکان کی خلاف کارروائی کا آغاز 6 تندور مالکان گرفتار ۔

لیکن مستونگ کے تندور مافیاں سپر پیکج سے لطف اٹھا رہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ مستونگ تندور مافیاں کے سامنے بےبس ۔

کوٸٹہ / ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے عوامی شکایت پر ایکشن لے لیا اسپیشل مجسٹریٹ نے 6 تندوروں کو سیل کردیا

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ نے کی کارروائی کے دوران 6 تندور مالکان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا

روٹی کی قیمت 40روپے اور وزن 300گرام ہے اگر کوئی تندور مالک خلاف ورزی کرتا ہے تو اسکے خلاف کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد

ٓتفصیلات کے مطابق عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا ایکشن ، چوہڑمل روڈ پر کارروائی 6تندور مالکان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ نرخنامہ اور وزن میں کمی و بیشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، 300گرام روٹی کی قیمت 40روپے ہوگی اگر کوئی تندور مالک اس کیخلاف ورزی کرے گا تو شہری فوری طورپر ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایت کرے فوری طورپر ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.