Mashriq Newspaper

مجلس وحدت مسلمین کی محمود خان اچکزئی کے جاری وارنٹس گرفتاری کی شدید مذمت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے محمود خان اچکزئی کے جاری وارنٹس گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بلا جواز اور شرمناک ہیں، جسے بند ہونا چاہئے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر پر ایف آئی آر کا اندراج سیاسی قیادت کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے مزید کہا کہ پاکستان ماضی کی طرح طالع آزما قوتیں آئینی بالادستی کی تحریک کو دبانے کی بھونڈی حرکتیں بند کریں، دھونس، دھمکی، رعونت اور خلاف قانون عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی ہرگز قبول نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان ایسے اوچھے ہتھکنڈے تحفظ آئین کی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے، غیر آئینی و غیرقانونی اقدامات پر عدلیہ کی خاموشی سے عوام کا قانون ہو گا، عوام کا انصاف سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.